سرگودھا،ضلع کونسل کی رہائش گاہوں کے مرمتی فنڈز کے خلاف ضابطہ استعمال ہونے پر جہاں ملازمین سراپا احتجاج

خستہ حال رہائش گاہوں کی چھتیں ٹپکنے اور ٹوٹ پھوٹ سے کسی بھی وقت سانحہ کا خدشہ ہے ،ذرائع

پیر 16 جولائی 2018 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) ضلع کونسل کی رہائش گاہوں کے مرمتی فنڈز کے خلاف ضابطہ استعمال ہونے پر جہاں ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں وہاں خستہ حال رہائش گاہوں کی چھتیں ٹپکنے اور ٹوٹ پھوٹ سے کسی بھی وقت سانحہ کا خدشہ ہے ،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ضلع کونسل کے ملازمین کی سرکاری رہائش گاہوں کے مرمتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر بیس لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جنہیں ابتدا میں اونٹ کے منہ میں ذیرہ قرار دیا گیا اور بعدازں یہ فنڈ ز افسران بالا نے اپنے بنگلوں اور سیاسی نمائندوں کے دفاتر کی تزئین و آرائش پر لگا دیئے ،جبکہ ضلع کونسل کالونی کلب روڈ سمیت دیگر سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت پر ایک بھی پیسہ نہیں لگایا گیا، اورملازمین کی رہائش گاہوں کی خستہ حالی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر عمارتوں کی چھتیں ٹپ رہی ہیں اور دیگر حصوں میں ٹوٹ پھوٹ آئندہ برسات کے موسم میں کسی حادثہ کا موجب بن سکتی ہے،اس صورتحا ل پران رہائش گاہوں کے مکین سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے گزشتہ روز انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لے کر چھان بین کے ساتھ ساتھ صورتحال تدارک کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ نقصان کی صورت میں چیئرمین اور سی او ذمہ دار ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں