سرگودھا ضلعی انتظامیہ نے شہربھرکے تمام اوور ہیڈ برج کے نیچے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں

منگل 17 جولائی 2018 19:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے شہربھرکے تمام اوور ہیڈ برج کے نیچے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی واقعہ سے بچا جاسکے بلدیہ ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں سابق ارکان اسمبلی کی ایماء پر مختلف لوگوں نے اوور ہیڈ برج اسلام پورہ ،اوورہیڈبرج خیام چوک اورضلع کچہری برج کے نیچے نہ صرف دوکانیں قائم کررکھی ہیں بلکہ کئی لوگوں نے پلوں کے نیچے سائیکل اسٹینڈز بھی قائم کرلئے ہیں جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے تمام اوور ہیڈ برج کے نیچے تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں دوسری طرف بازاروں سے بھی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سوموار سے آپریشن کلین اپ کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام تاجر تنظیموں اور تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ از خود تجاوزات ختم کرلیں وگرنہ ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں