سرگودھا شہر کا سیوریج نظام بری طرح متاثر، گٹر ابلنا شروع ہو گئے

منگل 17 جولائی 2018 19:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سرگودھا شہر کا سیوریج نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے شہر کا 60 فیصد سیوریج نظام نکاسی آب کیلئے ناکارہ ہونے کی وجہ سے اکثر گلی محلوں میں گٹر ابلنا شروع ہوگئے ہیں جس سے تعفن کیساتھ ساتھ وبائی امراض اور ڈینگی جیسی بیماری بھی پھوٹنے کا خدشہ ہے اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سیوریج نظام عرصہ دراز قبل ڈالا گیا تھا جو آبادی کے لحاظ سے اس وقت درست تھا مگر اب آبادی میں کئی گنا اضافہ اور شاپر بیگ کی وجہ سے سیوریج کا نظام اکثر بند ہونے کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل سروے کرکے شہر کے سیوریج نظام کو از سر نو ڈلوائیں تاکہ سیوریج کا نظام درست ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں