سرگودھا شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ہر یونین کونسل کو 6سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا

کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، عملہ حاضر نہ ہونے اور صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر سیکٹر انچارج کیخلاف کاروائی کی جائیگی ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا

منگل 17 جولائی 2018 19:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی تمام یونین کونسلز کو 6 سیکٹرز میں تقسیم کرتے ہوئے عملہ صفائی کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور ان کی پہچان کیلئے ان کو فراہم کی گئی وردیاں پہننے کی ہدایت کی ہے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ وہ خود اچانک کسی بھی یونین کونسل کا دورہ کرکے حاضری اور عملے کو چیک کرینگے عملہ حاضر نہ ہونے اور صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر سیکٹر انچارج کیخلاف کاروائی کی جائیگی جس میں ان کی معطلی بھی شامل ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جہاں جہاں سیوریج کا نظام خراب ہے وہاں پر سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے برسات کے موسم میں تمام ڈسپوزل ورکس کی موٹروں کو چالو حالت میں رکھنے اور سپیئر موٹروں کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ بجلی منقطع ہونے کی صورت میں جنریٹرز کیساتھ موٹروں کو چلانے کیلئے بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ بارشوں کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے اور تمام یونین کونسلز میں گٹروں کی صفائی کو ترجیح بنیادوں پر کروایا جائے اور انکی سلٹ نکالی جائے تاکہ برسات کے موسم میں پانی کی روانی میں خلل نہ پڑے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں