مو ٹروے سروس ایر یا کے دکا نداروں کو مسافروں کی مجبوری سے فائد ہ نہیں اٹھا نے دیں گے،ڈی سی

بدھ 18 جولائی 2018 16:07

سرگودھا۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ مو ٹروے سروس ایریا کے دکا نداروں کو مسافروں کی مجبوری سے کسی صورت فائد ہ نہیں اٹھا نے دیں گے، کھا نے پینے کی مقر ر کی گئی قیمتوں پر عمل درآمد نہ کر نے والے دکا نداروں کے کاروبار کو بند کر وا دیا جا ئیگا، وہ موٹروے سروس ایر یا پر قا ئم ہو ٹلز، ریسٹورنٹس، ٹک شاپس اورکیفے ٹیر یا پر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوںکا از سرنو جا ئرہ لینے کیلئے منعقدہ اجلا س سے خطاب کر رہے تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موٹروے سروس ایریا پر صرف مقر ر کی گئی قیمتوں کی اشیا فروخت کرنے کی اجازت ہو گی اور ریٹ لسٹ میںشامل نہ ہو نے والی اشیا فروخت کرنے پر بھی اس دکا ندار کیخلا ف قانو ن کے مطا بق کا رروائی ہو گی، انہو ں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو سروس ایریا کی دکانوں کی مانیٹرنگ کیلئے لائحہ عمل تیا ر کر نے اور فوڈ اتھا رٹی کو ہو ٹلز ، ریسٹورنٹس کے کچن کا ہفتہ وار معا ئنہ کر نے ہد ایت کی، انہو ں نے دکا نداروں پرزور دیا کہ وہ منا سب منا فع رکھیں تاکہ مجبوری میں سفر کر نے والے مسافروں اور ان کی فیملیز کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، اجلاس میں سروس ایریا پر فروخت ہو نے والے جوس، بوتل ، چائے ، سگریٹس، چپس اورنمکو سمیت دیگر کی از سر نو قیمتیں مقر ر کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں