جولائی پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ہوگا، عامر سلطان چیمہ

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

سرگودھا۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) چک83شمالی کی بلوچ برادری نے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای91چوہدری عامرسلطان چیمہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچ برادری نے یہ اعلان نمبردار چک83شمالی ظہور خان بلوچ‘ امجد خان بلوچ‘غلام مرتضی بلوچ‘ ناصر خان بلوچ کے زیراہتمام انتخابی جلسہ میں کیا جس میں حاجی نواز خان بلوچ‘ منظور خان بلوچ‘ چیئرمین یونین کونسل کولووال فخر میکن وائس چیئرمین راجہ سرفراز کیانی بہک میکن کی معروف شخصیت ممتاز خان میکن‘ عطاء محمد میکن‘ پیر فخر سبطین ہمدانی‘ پیر شاہ علی‘ حاجی غلام محمدسمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ عوام کی طرف سے فقید المثال استقبال نے ثابت کردیا ہے کہ25جولائی پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ہوگا‘ عمران خان عوام کیلئے امید کی کرن ہیں جو وزیراعظم منتخب ہوکر پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے‘ کرپشن اور اقرباپروری سے پاک پاکستان کی بنیاد جس میں انصاف اور بنیادی سہولیات امیر‘ غریب سب کو برابر ملیں گی‘ قانون سب کیلئے برابر ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں