سرگودھا ، انڈسٹریل اسٹیٹ کی لیبر انسپکشن 31 اگست تک ہر صورت میں یقینی بنائی جائے، پنجاب کی نگران حکومت لیبر و انسانی وسائل کو ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 21:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب کی نگران حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے لیبر و انسانی وسائل کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹ کی لیبر انسپکشن 31 اگست تک ہر صورت میں یقینی بنائی جائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اس سلسلہ میں سیکرٹری صوبائی محنت و لیبر نے لیبر لاء پر عملدرآمد نہ کرنیوالے مالکان کیخلاف چالان مکمل کرکے فوری طور پر عدالتوں کو بھجوانے کا حکم جاری کیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ جن مالکان کیخلاف چالان مکمل کرکے عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں ان کی تفصیلات بھی حکومت پنجاب کو روانہ کی جائے،

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں