سرگودھا، پولیس کا انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے بھکاریوں اور خانہ بندوشوںکیخلاف کریک ڈائون

بدھ 18 جولائی 2018 21:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) حساس اداروںکی اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے پچیس جولائی کوہونیوالے عام انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے ضلع بھرمیں بھکاریوں اور خانہ بندوشوںکیخلاف کریک ڈائون کرنے کیلئے ضلع بھرکے تمام تھانوں کی پولیس کو ہدایات کی ہیں حساس اداروں کی طرف سے انتظامیہ کو متنبہ کیاگیاہے کہ انتخابات کے دوران بھیکاریوںاور خانہ بندوشوں کی آڑ میںبڑی تعدادمیںجرائم پیشہ عناصر جہاں بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ لوٹمار اور چوری کی وارداتوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں جوپولنگ کے دوران کسی بھی جگہ گڑبڑکرسکتے جن کیخلاف فوری طورکاروائی کی جائے ،جس پر ڈی پی او سرگودھا نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایسے بھیکاریوں اور خانہ بدوشوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں جو شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں ان میں خوبرو خواتین بھیکاری بھی شامل ہیں خصوصاً ان بھکاریوں میں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں جو گھروں میں داخل ہوکر پہلے جائزہ لیتے ہیں اور پھر اپنے گروہ کے لوگوں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کرتے ہیں جو بعد ازاں گھروں میں وارداتیں کرتے ہیں ان کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں