حکومت نے محکمہ مال کے 73 تحصیل داروں کے تبادلے کر دیئے

سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں متعدد نئے تحصیدار تعینات کرنے کے احکامات جاری

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) حکومت نے محکمہ مال کے 73 تحصیل داروں کے تبادلے کر دیئے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں متعدد نئے تحصیدار تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،ذرائع کے مطابق محکمہ مال پنجاب نے سرگودھا سمیت 73 تحصیل داروں کو مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں سلمان کریم خان کو نیا ء تحصیل دار لگایا گیا ہے،غلام مصظفی بھلوال، راشد اولکھ میانوالی، مظہر گوندل اور شاہد بشیر کو خوشاب، تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،جبکہ اسی طرح دیگر تحصیلوں میں بھی تحصیل داروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں