بغیر نقشہ کے تعمیر ہونیوالی عمارتوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

جمعرات 19 جولائی 2018 18:00

سرگودھا۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء)ڈپٹی کمشنرمظفر احمد سیال نے غیر قانونی طور پر بغیر نقشہ کے تعمیر ہونیوالی عمارتوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نقشہ برانچ سے کہا ہے کہ وہ گھر گھر جاکر نئے تعمیر ہونیوالے مکانات‘ کوٹھیوں‘ بنگلوں کے نقشہ جات کو چیک کریں اور اس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں تاکہ نقشہ کی مد میں بلدیہ کو ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں