سرگودھا، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا یکم اگست سے ادارے کھولنے کا اعلان

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے یکم اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے دوسری طرف محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کررکھا ہے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں کریگا جس نے بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع کیں ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں