25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،حسن انعام پراچہ

جمعہ 20 جولائی 2018 17:18

سرگودھا۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے راہنماء چوہدری گلریز افضل چن اور امیدوار پی پی72 حسن انعام پراچہ نے بھیرہ شہر میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،عام آدمی کو فوری انصاف ،صحت و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بھر پور جدوجہد کررہی ہے، 25جولائی کو عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو کامیاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام 25جولائی کو تحریک انصاف کو ووٹ دے کر مخالفین کو شکست سے دو چار کرینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں