شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات

جمعہ 20 جولائی 2018 22:45

سرگودھا۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی تمام یونین کونسلز کو 6 سیکٹرز میں تقسیم کرتے ہوئے عملہ صفائی کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور ان کی پہچان کیلئے ان کو فراہم کی گئی وردیاں پہننے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ وہ خود اچانک کسی بھی یونین کونسل کا دورہ کرکے حاضری اور عملے کو چیک کرینگے ،عملہ حاضر نہ ہونے اور صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر سیکٹر انچارج کیخلاف کاروائی کی جائیگی ۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جہاں جہاں سیوریج کا نظام خراب ہے وہاں پر سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے برسات کے موسم میں تمام ڈسپوزل ورکس کی موٹروں کو چالو حالت میں رکھنے اور سپیئر موٹروں کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ بجلی منقطع ہونے کی صورت میں جنریٹرز کیساتھ موٹروں کو چلانے کیلئے بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں