سرگودھا، حکومت نے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، نان سیلری بجٹ کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 20 جولائی 2018 23:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) نگران صوبائی حکومت نے ضلع سرگودھا کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، نان سیلری بجٹ کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق ضلع کے 1925سرکاری پرائمری، مڈل و سکنڈری و ہائر سکنڈری سکولوں کو فراہم کردہ ٹیب کمپیوٹر کے ذریعے فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق رجسٹرڈ ز سے کی جائے گی،اس حوالے سے جاری کردہ احکامات کے تناظر می ضلعی مانیٹرنگ ادارے کی ہنگامی بنیادوں پر تشکیل کردہ40سے زائد ٹیمیں چھان بین اور فیزیکل چیکنگ کر کے اپنی حتمی رپورٹ31جولائی تک نگران حکومت کو ارسال کرنے کی پابند ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی مد میں ضلع سرگودھاکو فراہم کردہ لگ بھگ پچاس کروڑ روپے سے زائد کے سالانہ فنڈ ز کے استعمال میں مبینہ بے ضابطگیوں کی موصول ہونیوالی شکایات کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے ، مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے ذریعے تصدیق ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف وسیع پیمانے پر ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں