تاریخی جلسوں اور عوام کی طرف سے فقید المثال استقبال نے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا، چوہدری عامر سلطان چیمہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

سرگودھا۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای91چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ تاریخی جلسوں اور عوام کی طرف سے فقید المثال استقبال نے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے، 25جولائی کو صرف رسمی کارروائی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک104جنوبی کی تمام برادریوں کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حلقہ این ای91 اور پی پی76 اور پی پی79 چوہدری انور علی چیمہ کے پروانوں کا ہے، بلے کا نشان ملکی تقدیر بدلنے اورعوامی خوشحالی کا نشان بن چکا ہے، نوجوانوں کا جوش وولولہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں