سرگودھاڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا ،خوشاب،میانوالی اور بھکر میں 25 جولائی کو پولنگ کیلئے سکیورٹی اور پولنگ پلان کے تحت انتظامات مکمل کر لئے گئے

پیر 23 جولائی 2018 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سرگودھاڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا ،خوشاب،میانوالی اور بھکر میں 25 جولائی کو پولنگ کے لئے سکیورٹی اور پولنگ پلان کے تحت انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

جن کے تحت پولیس اہکاروں کو تعینات کر کے 24 جولائی کی شام سے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدائت کر دی گئی جبکہ سرگودھا ریجن میں 48 لاکھ 99 ہزار 581 ووٹران کے لئے 3818 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے زرائع کے مطابق ضلع سرگودھا میں 1253168 مردانہ اور1029745 زنانہ سمیت کل2282913 ووٹران کے لئے 474 زنانہ ،518 مردانہ ،705 مشترکہ کل 197 پولنگ اسٹیشن اور 2235 زنانہ ،2674 مردانہ کل 4909 پولنگ پوتھہ قائم کئے گے ہیں ،اسی طرح ریجن کے ضلع خوشاب کیمردانہ 438507،اورزنانہ390023، کل828530 ووٹران کے لئے 675 پولنگ اسٹیشن، ضلع میانوالی کیمردانہ 496876 اورزنانہ419605 ، کل916481 ووٹران کے لئے 725 پولنگ اسٹیشن،اورضلع بھکر کے مردانہ 481501 اورزنانہ 390156 ،کل 871657 ووٹران کے لئے 721 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔

اس موقع پر ریجن بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے سکیورٹی پلان کے تحت اہکاروں کو تعینات کر دیا گیا جو 24 جولائی کی شام سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں