ضلع سرگودہا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن انتظامات مکمل کرلئے گئے

پیر 23 جولائی 2018 18:12

سرگودھا۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ضلع سرگودہا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں الیکشن انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،اس سلسلہ میںسکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے،ذرائع کے مطابق جن مرد وخواتین کے 30 اپریل 2018ء تک شناختی کارڈ بننے تھے اُن کے کارڈز بن گئے ہیں اور ان کے ووٹ کااندراج ووٹر لسٹوں میںکر دیاگیاہے ،ضلع بھر میں کل 1697پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 226 کو حساس ‘ 178 کو کم حساس جبکہ 1293 کو نارمل قرار دیاگیاہے ،پولنگ کا عمل 25 جولائی کو صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں