یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ بی اے /بی ایس سی پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

منگل 14 اگست 2018 09:50

سرگودھا۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ بی اے /بی ایس سی پہلے سالانہ امتحان2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد بشیرنے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان میں کُل34459امیدواروں نے شرکت کی جن میں11185امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس طرح کامیابی کا مجمو عی تناسب 32.53فی صد رہا ۔بی اے کے امتحان میں23614امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سی6214امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، بی اے میں کامیابی کا تناسب26.37فی صد رہا ہے جبکہ بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر10845امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 4971کامیاب قرار پائے اس طرح بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب45.95فی صد رہا ہے ۔

(جاری ہے)

متذکرہ امتحان میں15624طلباء اور18835طالبات نے حصہ لیا جن کی کامیابی کا تناسب بالترتیب22.89فیصد اور40.52فیصد رہا ہے۔

بی اے /بی ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان2018ء میںامتیازی پوزیشنزحاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ بے اے اور بی ایس سی کی تمام امتیازی پوزیشنز طالبات نے حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے۔ بی اے میںگورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا کی طالبہ فریحہ بتول رول نمبر464نے 646نمبر لے کر پہلی ،پنجاب کالج آف سائنس جھنگ کی طالبہ زباریہ شفیع رول نمبر6888نے 640نمبر لے کر دوسری ،ضلع پاکپتن کی پرائیویٹ طالبہ ماریہ کوثر رول نمبر15043نے 619نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بی ایس سی میںپنجاب کالج آف سائنس سرگودھاکی طالبہ ظل ہما رول نمبر10794نے 718نمبر لے کر پہلی،سپیرئیر کالج میانوالی کی طالبہ سحرش طارق رول نمبر5401نی697نمبر لے کر دوسری اورپنجاب کالج آف سائنس بھکر کی طالبہ رئیسہ نور رول نمبر6681نے 691نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پنجاب کالج آف سائنس سرگودھا کی طالبہ ظل ہما رول نمبر10794نی718نمبر لے کر بی اے / بی ایس سی میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے بی اے /بی ایس سی پہلے سالانہ امتحان 2017ء میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کو 30ہزار ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈرکو 20ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولدڑ کو10ہزار نقد انعام اورخصوصی شیلڈز بھی دی گئیں جبکہ اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز کو یونیورسٹی کی جانب سے مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اعلان کیا کہ پوزیشن ہولڈر طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہائر کیا جائے گا اور ان کو یونیورسٹی میں عملی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امتحان میں نمایاں پوزیشنر حاصل کر کے طالبات نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، یہ ان طالبات کی نہیں بلکہ ملک و قوم کی کامیابی ہے کیونکہ مستقبل میں ایسے ہونہار اذہان نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔

طالبات کو چاہیے کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد گھر بیٹھنے کی بجائے عملی زندگی میں آئیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں۔یونیورسٹی ایسے باصلاحیت اور ذہین طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی اور ان کو وہ تمام سہولتیں اور مواقع فراہم کی جائیں گی جن کو بروئے کار لا کر طلبہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نئی سوچ کو متعارف کروا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 50فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان بالخصوص تعلیم کے شعبہ میں کامیابیاں سمیٹنے والے طلبہ اس ملک کا اثاثہ ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو قدرت نے جو صلاحیتیں دی ہیں ان کو ابھارنے اور استعمال کرنے کے مواقع فراہم کریں۔وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں