سرگودھا‘پولیس سسٹم کو بہتر اور فعال بنانے کیلئے تھانوں کی سطح پر خواتین ملازمین کو ایس ایچ او اورمحرر لگائے جانے کی تیاریاں

منگل 14 اگست 2018 12:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پولیس سسٹم کو بہتر اور فعال بنانے کیلئے تھانوں کی سطح پر خواتین ملازمین کو ایس ایچ او اورمحرر لگائے جانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے لئے کئے گے فیصلہ پرپنجاب کے تمام آرپی اوزاورڈی پی اوزسے رائے طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زررائع کے مطابق پولیس کلچرکو تبدیل کرنے کے لئے خواتین ملاز مین کی تربیت کی جائے گی اور پنجاب کے تھانوں میں پہلی بارخواتین اہلکاروں کومحررتعینات کیاجائیگا۔جبکہ خواتین کی قابلیت کے پیش نطر انہیں ایس ایچ اوز بھی لگایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں