سرگودھا،محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ان ڈور مریضوں میں پھل او رمٹھائیاں تقسیم

منگل 14 اگست 2018 21:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ان ڈور مریضوں میں پھل او رمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شفقت اللہ مشتاق تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر محمود چیمہ ‘ ایڈیشنل ا یم ایس ڈاکٹر محمد ایوب انصاری ‘ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کے علاوہ پیرا میڈیکل او رنرسنگ سٹاف بھی موجودتھا ۔ مہمان خصوصی نے آئی سی یو اور ہارٹ وارڈ میں داخل مریضوں میں پھل او رمٹھائیاںتقسیم کیں او رانہیں یوم آزادی کی مبارک دی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے عملہ نے قومی ترانہ بھی پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں