سرگودھا،ہمارے نوجوان ارادوں کے ساتھ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بناسکتے ہیں،سردار عاصم شیر میکن

منگل 14 اگست 2018 21:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) چیئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغر پاک و ہند کے مسلمانوں نے خون اور خوف کی ندیاں عبور کر کے اپنے لئے ا یک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی ۔انہیں ہندوؤں انگریزوں کے ساتھ ساتھ اپنوں کی سازشوں کابھی سامنا تھالیکن ان کے غیر متذلزل ارادوں نے ان کی منازل کو آسان کر دیا ۔

ہمارے نوجوان انہی ارادوں کے ساتھ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چیئر مین پیر سید مظہر حسین شاہ ‘روبینہ مختار ‘ راشد ارشد ‘ بلائنڈ ایسوسی ایشن کے عہدیدار مرزا مختار ا حمد ‘سلیمان مغل ‘ سردار آصف خان میکن وممبران واراکین ضلع کونسل وبلائنڈ ایسوسی ایشن بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور ضلع کونسل کی طرف سے نابینا حضرات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ضلع کونسل کی طرف سے جشن آزادی کے حوالے سے گھوڑا ڈانس بھی پیش کیاگیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں