سرگودھا، ڈسڑکٹ جیل میںچودہ اگست کے حوالہ سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 21:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ڈسڑکٹ جیل سرگودھا میںچودہ اگست کے حوالہ سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جیل ہذا کو خوبصورت جھنڈیوں اور قمقموں سے سجایاگیا۔تقریب کا آغاز بعد از نماز فجر دعا سے ہوا ۔ شہدائے آزادی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے جیل کی جامع مسجد رحمن میں قرآن خوانی کی گئی اورپاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

صبح07:55بجے پرچم کشائی کی گئی اور جیل گارد کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ہدیہ نعت شریف پیش کیا گیا۔بعدازاں اسیران نے ملی نغمے پیش کیے گئے۔یوم آزادی کے موضوع پر مقرنین نے تقاریر کیں۔اسیران میں ملی نغموں کا مقابلہ بھی ہوا اور اول ،دوئم اور سوئم آنے والے اسیران میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی آصف اقبال ملک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سرگودھاتھے۔تقریب میں سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد انجم شاہ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاوید رشید ودیگر سٹاف جیل شامل ہوئے ۔بعد از تقریب اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں