سرگودھا،کلورینیشن کے بغیر عوام کے صاف پانی کی فراہمی پر ذمہ دار افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری

جمعرات 16 اگست 2018 21:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے کلورینیشن کے بغیر عوام کے صاف پانی کی فراہمی پر ذمہ دار افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق واٹر سپلائی سکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں چھاپہ مار کاروائی کریں گی او رناقص انتظامی وبائلاجیکل خامیوں پرسخت ایکشن لیا جائے گا،جاری مراسلہ میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں‘چیف افسران ودیگر ذمہ داروں پربھی زور دیا کہ وہ واٹر سپلائی مینجمنٹ پر توجہ دیں اور ہر سکیم پر کلورینٹر ضرور لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی کی باقاعدگی سے ہر ماہ دو بار لیبارٹری رپورٹ حاصل کریں تاکہ عوام کو صاف شفاف پانی مہیا کیاجاسکے ۔ انہوں نے واضع کیاکہ حکومت اس ضمن میں کسی غفلت یانااہلی کو برداشت نہیںکرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں