عمران خان ملکی ترقی کیلئے دلیرانہ اقدامات اٹھائیں گے،ممتاز اختر کاہلوں

جمعہ 17 اگست 2018 19:07

سرگودھا۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ملکی ترقی کیلئے دلیرانہ اقدامات اٹھائیں گے، تب ہی پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ،ہمارے ملک کا المیہ کرپشن ہے جو دہشتگردی سے بڑا ناسور ہے اس کیلئے حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ کوئی کرپشن نہ کرسکے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نارتھ پنجاب الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانا ہے اور اس کیلئے پی ٹی آئی ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے ،ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی طور پر بلا شبہ بہت سے مسائل میں گرا ہے مگر ہماری حکومت ان مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیگی ،پوری ٹیم قائد عمران خان کی قیادت میں اچھے نتائج دیگی اور انشاء اللہ اہلیان پاکستان تبدیلی محسوس کرینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں