سرگودھا،بیسیوں شکایات کے باوجود یونین کونسل7میں سینیٹری ورکرز کی حاضری مکمل نہ ہو سکی

25سینٹری ورکرز کی تنخواہیں وصول کی جا رہی ہیں مگر موقع پرصرف 10اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ، جبکہ حالیہ بارش سے تو معمولات زندگی مکمل طور پرٹھپ ہو کر رہ گئے ,

پیر 20 اگست 2018 21:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) بیسیوں شکایات کے باوجود یونین کونسل7میں سینیٹری ورکرز کی حاضری مکمل نہ ہو سکی، 25سینٹری ورکرز کی تنخواہیں وصول کی جا رہی ہیں مگر موقع پرصرف 10اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ، جبکہ حالیہ بارش سے تو معمولات زندگی مکمل طور پرٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دس سے زائد مرتبہ کارپوریشن حکام کو تحریری اور زبانی طور پر آگاہ کیا گیا، ایک اعلی آفیسرنے دورہ بھی کیا مگر چند روز تک حالات معمول پر آنے کے بعد صورتحال پھر سے ابتر ہو چکی ہے ،سیوریج کے انتہائی ناقص نظام کی وجہ سے لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں،اور شکایات کے حل کے حوالے سے ان کا کوئی پرسان حال نہیں،یہی نہیں صوبائی محتسب ریجنل انچارج بھی احکامات جاری کرچکے ہیں جو کہ ردی کی نظر کر دیئے گئے ، مکینوں نے صوبائی محتسب پنجاب سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کی دانستہ چشم پوشی کا فائدہ اٹھا کر یونین کونسل کا عملہ سائلین کو ذلیل و خوار کرنے پر تلا ہوا ہے ، گٹر کھولنے کیلئے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ، خدارا حالات کو بہتر بنانے کیلئے لوگوں کی شکایات پر عملدرآمد کروایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں