پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 23ملزمان گرفتار

منگل 18 ستمبر 2018 15:20

سرگودھا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے اسد محمود سکنہ چکوال سے ہیروئن1080گرام، عاطف سکنہ دیووال سے پسٹل30بور،نوید سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور، عدنان سکنہ 4ایم ایل سے پسٹل30بور، تھانہ پھلروان پولیس نے آصف سکنہ پھلروان سے چرس2500گرام، شاکر سکنہ پھلروان سے شراب20بوتل، اقبال سکنہ پھلروان سے شراب20بوتل، نواز سکنہ رتوکالا سے پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عبدالرحمان سکنہ لکی مروت سے چرس800گرام،ارشدسکنہ فیکٹری ایریا سے چرس220گرام،تھانہ صدرپولیس نے شمشاد سکنہ 75جنوبی سے چرس510گرام،تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے غلام عباس سکنہ ٹھٹھی نیکہ سے چرس200گرام،تھانہ میلہ پولیس نے عبدالقادرسکنہ ہجن سے چرس120گرام، تنویر سکنہ بچہ کلاں سے شراب8بوتل، سیف اللہ سکنہ بچہ کلاں سے شراب10بوتل،تھانہ کوٹمومن پولیس نے اختر سکنہ بدررانجھا سے چرس500گرام،ہارون سکنہ 7ایم ایل سے پسٹل30بور،عقیل سکنہ3شمالی سے پسٹل30بور اور تھانہ بھیرہ پولیس نے کامران سکنہ پنڈی کوٹ سے رائفل444بور، مطیع اللہ سکنہ خان محمد والا سے پسٹل30بور، فیاض سکنہ کوٹ ممتاز سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں