موٹر سائیکل حادثات میں ایک سوار جاں بحق ،9 افراد زخمی ہو گئے

منگل 18 ستمبر 2018 15:20

سرگودھا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ٹر یفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد اکرم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نواحی علاقہ کو لووال کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے ٹکر مار دی جسکے باعث محمد اکرم موقع پر جاں بحق جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈمپر ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ شاہپور بکھر بار روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں مزمل ، عتیق اور یاض ، شاہپور سٹی، اچھر ہ روڈ پر موٹر سائیکل ٹکرانے سے محبوب ، عابد حسین ، امجد ، نذر اور سجاد زخمی ہو گئے ۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں