بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

منگل 18 ستمبر 2018 15:20

سرگودھا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پولیس لائن سرگودھا میں ڈیوٹی کے دوران بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و ملازمان کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ٹر یننگ پنجاب ریاض شاہد تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایس پی پٹر ولنگ سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر ، ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع سرگودھا غضنفر عباس ، ڈی ایس پی پٹر ولنگ ضلع بھکر ضیااللہ خان اور انسپکٹر اعجاز گوندل بھی شامل ہو ئے ۔

کانسٹیبل عدنان رشید نے تلاوت کی ۔ ریجن بھر کے 41افسران و ملازمان کو ڈ ی ایس پی ریاض شاہد اور ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر نے نقد انعامات اور تعریفی سر ٹفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن نے جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب کی شاہراہوں پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ ، محفوظ سفر اور بروقت امداد کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں