منشیات کے عادی افراد کی بحالی حکومت و انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 18 ستمبر 2018 18:33

سرگودھا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر محمود چیمہ نے تمام تحصیلوں میں منشیات کے عادی افراد کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود منشیات کے عادی افراد کی تعداد کا تعین کریں تاکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انسداد منشیات مراکز قائم کئے جاسکیں، انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جہاں حکومت منشیات کے کاروبار کیخلاف سخت کاروائیاںکررہی ہے، وہاں عادی افراد کی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال میں پہلے سے ہی خصوصی وارڈ قائم کی جا چکی ہے جہاں سے سینکڑوں عادی افراد بحالی کے بعد نارمل زندگی گزاررہے ہیں، اس مرکزمیں علاج کیساتھ مریضوں اور انکے لواحقین کی بھی کونسلنگ کاانتظام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں