ْاینٹی کرپشن پولیس سرگودھا نے محمد خالد پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 15:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اینٹی کرپشن پولیس سرگودھا نے محمد خالد پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے محمد فہد صاحب جوڈیشل میجسٹریٹ کی ہمراہ ایک چھاپہ مار کر بچہ کلاں پٹوار سرکل کے پٹواری محمد خالد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے رقم رشوت 5 ہزار روپے برآمد کر لیے . معلوم ہوا کہ سائل محمد احمد کے انتقال وراثت پر نام کی غلطی تھی جس کی درستگی متعلقہ اتھارٹی سے ہو چٴْکی تھی اور پٹواری خالد نے ریکارڈ میں اس کا عمل درآمد کرنا تھا جس کے لیے سائل سے رشوت طلب کر تھا اور عمل درآمد کے عمل کو جان بوجھ کر دبا رکھا تھا اور رشوت طلب کر رہا تھا . ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 22/18 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے -

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں