8 محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات

بدھ 19 ستمبر 2018 16:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) 8 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفرت کیساتھ ساتھ رضا کاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جلوس میں شامل ہونیوالے افراد کی جامہ تلاشی کے بعد ہی انہیں جلوس میں آنے کی اجازت دی جارہی تھی، جلوس کو آنیوالے راستوں پر بیرئیر لگا کر بند کردیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں