خیام سینما اوور ہیڈ برج کو پل نہر لوئر جہلم تک توسیع دینے کیلئے سمری تیار

بدھ 19 ستمبر 2018 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) خیام سینما اوور ہیڈ برج کو پل نہر لوئر جہلم تک توسیع دینے کیلئے اس پر لاگت کی سمری تیار کرلی گئی ہے مذکورہ پل کو نہر لوئر جہلم تک توسیع دینے سے نیازی چوک‘ نوری گیٹ‘ سٹی روڈ‘ ڈیری روڈ‘ پرانی پٹھہ منڈی روڈ کے علاقوں پر ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ محرم الحرام کے دنوں میں خوشاب روڈ کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھتے ہیں جس پر قابو پانے کیلئے یہ پل معاون ثابت ہوگا ،قبل ازیں سابقہ دور حکومت میں اس پل کو نہر لوئر جہلم پل تک توسیع دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کیلئے موجودہ حکومت نے سمری تیار کی ہے اور اس پل کی توسیع پر آنیوالی لاگت کا تخمینہ لگا کر رپورٹ حکومت پنجاب کو روانہ کی جائیگی تاکہ پل کی توسیع کیلئے فنڈز جاری ہوسکیں، ایس ڈی او سرگودھا نے بھی پل کی توسیع کیلئے تجویز دی ہے ،شہریوں کی جانب سے پل کی توسیع کا مطالبہ بھی عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں