گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی سرکاری نمبر پلیٹس بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی سرکاری نمبر پلیٹس بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت جاری کردی ہے،سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ نمبر پلیٹس بنانے والے افراد بغیر تحریری ثبوت کے گاڑیوں کی سرکاری نمبر پلیٹس تیار کررہے ہیں جس پر حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایسے افراد جو بغیر تحریری ثبوت کے سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس وغیرہ تیار کرینگے ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں