بچوں کی تر بیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے ، محمد شفیق

بدھ 19 ستمبر 2018 17:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) معاشرہ میں منشیات کے خاتمہ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،بچوں کی ابتدائی تر بیت والدین اور اساتذہ کو پوری طرح ادا کرنی چاہیے اور بچوں کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ، ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شافعہ طیب ، سوشل ویلفیئر آفیسر سعدیہ افضل و دیگر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سوشل و یلفیئر کے زیر اہتمام منعقدہ انسداد منشیات کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

مقررین نے کہا کہ نشہ انسانی شخصیت میں ایک خلاء پید ا کردیتا ہے جس کے باعث انسان احساس کمتری کا شکار ہو کر خود کو الگ تھلگ محسوس کرتا ہے ۔ قوم کے نوجوانوں کو بہتر ماحول فراہم کر نے اور منشیات کی لعنت کے خاتمہ میں صحافیوں ، علمائے کرام ، ہیلتھ ورکروں اور سیاسی و سماجی نمائندوں کو کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ نشے کی لعنت سے نوجوانوں کو چھٹکار ا مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں