سرگودھا، چوروں اور ڈاکوئوں کی آئی جی پولیس پنجاب کے دورہ سرگودھا پر سلامی، لاکھوں کی نقدی ، زیورات گاڑٰ اور قیمتی سامان لے اڑے

بدھ 19 ستمبر 2018 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) اندورن شہر سمیت دیگر علاقوںمیں چوروں اور ڈاکوئوں کی آئی جی پولیس پنجاب کے دورہ سرگودھا پر سلامی لاکھوں کی نقدی ، زیورات گاڑٰ اور قیمتی سامان لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کو سرگودھا آمد سے قبل گزشتہ رات چک میانہ میں 5 مسلح ڈاکوئوں نے محمد یوست کے گھر میں رات گئے گھس کر اہلخانہ کو بیدار کر کے ایک کمرے میں یرغمال بنا لیا اور گھر سے لوٹمار کر کے چھ لاکھ کی نقدی طلائی زیورات ، گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، سرگودھا فیصل آباد روڈ پر کامرس کالج کے قریب آستانہ فضل چک 104 جنوبی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار ذیشان ارشد کو تین مسلح ڈاکوئوں نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر ہزاروں کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ، کینٹ ایریا کڑانہ ویوز میں دو مسلح ڈاکوئوں نے محمد امیر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ پر اسلحہ تان لیا اور 90 ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے ، شاہ پور سٹی میں قاسم شاہ کے گھر میں ملازم بن کر گسنے والی خالدہ حنیف نے اپنے شوہر محمد حنیف کے ہمراہ 7 لاکھ روپے کی نقدی الماری کے دراز سے نکال کر فرار ہو گئے، چک 85 شمالی میں طارق سعید کی حویلی سے 5 نامعلوم افراد نے نالے توڑ کر ڈیڈھ لاکھ روپے مالیت سامان اور گندم چوری کر لی ، نیو سٹیلائٹ ٹائون کے رہائشی عبدالقیوم کے گھر کے باہر کھڑی رکشہ گاڑی عابد علی نے چوری کر لی

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں