حضرت امام حسین ؓ نے میدان کربلا میں کلمہ حق بلند کرنے کی لازوال مثال قائم کی، پروفیسر عرفان احمد

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:31

سرگودھا۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی سرگودھاکے سنیئر رہنما پروفیسر عرفان احمد نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی ہمیں اس عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں کلمہ حق بلند کرنے کی لازوال مثال قائم کی ۔

(جاری ہے)

حضرت امام حسینؓ نے دینِ اسلام کی خاطرشہادت کو قبول کیا لیکن یزدیت کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا اور دنیا کو یہ بتا دیا کہ حق کی خاطر جان دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیںاور ظلم کے سامنے آنکھیں بند کرنے والے اور ظلم کا ساتھ دینے والے ذلیل وخوار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسفہ شہادت حضرت امام حسین ؓ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کامیابی ہمیشہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے اور اسلام کی خاطر جان دینے والے ہمیشہ کی زندگی پالیتے ہیں، جس طرح حضرت امام حسین ؓ ہمیشہ کی زندگی پاگئے اور یزدیت ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹ گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں