حضرت امام حسین ؓ نے امتِ مسلمہ کوظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا، ممتاز اختر کاہلوں

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:31

سرگودھا۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) محرم الحرام ایثار و قربانی کا درس دیتاہے۔حضرت امام حسین ؓنے امتِ مسلمہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سنئیر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہونے اور دینِ حق کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آپؓ کی تعلیمات تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیںاور قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتاہے۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ محرم الحرام میں ہر سطح پر امن و برداشت اور روا داری کا درس دیا جائے اور ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپناانفرادی اور کلیدی کردار ادا کرئے اور اس ضمن میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کرئے تاکہ دہشت گردوں اور دیگر شر پسندوں کو دہشت گردی یا شر پسندی کا کوئی موقع میسر نا آ سکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں