یوم ِعاشور پر بہترین انتظامات پراراکین ِاسمبلی ،ضلعی انتظامیہ ودیگر ادارے خراج ِتحسین کے مستحق ہیں، لیاقت علی رانا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) یوم ِعاشور پر بہترین انتظامات پرپاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی، ضلعی انتظامیہ کے علاوہ دیگر ادارے خراج ِتحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے بہترین انتظامات کئے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا، ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی میئر لیاقت علی رانا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے رضا کار، محکمہ صحت کا عملہ اور واپڈا کے علاوہ تمام محکموں کے اہلکار خصوصاً بلدیہ سرگودھا کا عملہ صفائی مبارکباد کا مستحق ہے جنہوں نے محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کئے ۔لیاقت علی رانا نے کہا کہ یومِ عاشور پر جس طرح کے صفائی کے انتظامات کئے گئے وہ بھی قابل ِستائش ہیں۔ اس پرمیونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی شہر بھر میں صفائی کے انتظامات ایسے ہی رہیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں