سرگودھا ،ْسفاک خاوند نے 2سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں اور بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سفاک خاوند نے 2سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں اور بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 49 شمالی کی مہرین بی بی نے لیاقت کالونی کے رہائشی شوکت سے 2 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی ،ْ پہلے شوہر سے 2 جڑواں بیٹیاں بھی والدہ کے ہمراہ شوکت کے گھر رہائش پذیر تھیں۔اہل خانہ کے مطابق میاں بیوی میں شادی کے فوراً بعد ہی 2 بیٹیوں کے باعث جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

2 روز قبل شوکت نے بیوی مہرین اقبال اور سوتیلی بیٹیوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے گھر کو باہر سے تالا لگا کر غائب ہوگیا۔واردات کا انکشاف نعشوں سے تعفن اٹھنے پر ہوا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تالے توڑ کر لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیں۔ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر طارق کے مطابق ملزم کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے ،ْواقعے کی اطلاع پر آئی جی پنجاب محمد طاہر نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔دریں اثنا نواحی علاقہ حلال پور میں رفیق کا کسی بات پر اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنے 3 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں