سرگودھا ،2012 ء کے کنٹریکٹ پر بھرتی ایجوکیٹرز کی مستقلی کے احکامات جاری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں 2012کے کنٹریکٹ پر بھرتی ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر2012میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کی مشروط مستقلی کی بابت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،سیکشن آفیسر سکنڈری iiiعصمہ احمد کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق مستقلی کارکردگی کی بنیاد پر ہو گی، اور سی ای او زایجوکیشن کو دیگر شرائط پر پورا اترنے والوں کی فہرست جلد از جلد بھجوانے کا بھی کہا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں