پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے پانچ کلو گرام چرس برآمد کر لی

منگل 25 ستمبر 2018 21:51

سرگودھا۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے پانچ کلو گرام چرس برآمد کر لی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پرتھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عثمان سے پانچ کلو گرام چرس اور افیون برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر(ڈی ایس پی) سٹی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن ملک فاروق حسنات نے انچارج محافظ اسکواڈ فہد بلال اور سب انسپکٹر غلام سرور، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز فیاض احمد، قلب عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ علی ٹاون بذریعہ ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کررہے تھے کہ ایڈن گارڈن کی جانب سے بلا نمبر موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی پر سوار عثمان ولد اسلم سکنہ 3مرلہ ہاؤسنگ سکیم کو روک کر چیک کرنے پر ملزم کے قبضہ سے پانچ کلو گرام سے زائد چرس اور1600گرام افیون برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم عثمان سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد حسن رضا خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون اورانکی ٹیم کواچھی کارروائی پر شاباش دی ہے اور نقدانعام وتعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں