بھلوال انتظامیہ نے کم پیمانہ رکھنے پر 3پٹرول پمپ سیل کر دیئے

بدھ 26 ستمبر 2018 17:06

سرگودھا۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء)کم پیمانہ رکھنے والوں کے خلاف تحصیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 3پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے پیمانہ چیک کرنے کیلئے گجرات روڈ پر الجلال ماڈل پٹرولیم ، گجر فلنگ اسٹیشن اور تارڈ پٹرولیم سروسز پر اچانک چھاپہ مارا ۔ چیکنگ کے دوران تینوں پمپس پر پیمانہ کم پایا گیا جس پر اے سی نے انہیں سیل کر دیا ۔ عبداللہ نیازی نے کہا کہ پٹرول کے کم پیمانوں کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں