پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا سمیت 203عطائیوں کے کاروبارسیل کردیئے

پیر 15 اکتوبر 2018 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا سمیت 203عطائیوں کے کاروبارسیل کئے۔زرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شیخوپورہ میں34،گجرانوالہ میں30،ساہیوال میں 25،فیصل آباد میں 23،بہاولپور میں20،سرگودھا میں 19،راولپنڈی میں19،لاہور میں10اور مظفرگڑھ میں نو اڈے بند کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے سرگودھاسمیت مختلف شہروں میں 915علاجگاہوں پر چھاپے ماری301 عطائیوں کے اڈوں پر کاروبارتبدیل ہو گے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نیشیخوپورہ میں 120 ،بہاولپور میں107،فیصل آباد میں100،سرگودھا میں95،گجرانوالہ میں93،لاہوریوں 93 ،راولپنڈی میں92،ساہیوال 85اور مظفرگڑھ59علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور203عطائیوں کے کاروبارسیل کئے گے ہیں۔اور 301 اڈوں پر دوسرے کاروبار شروع کردیے گئے ہیں۔جن اڈوں کع سیل کیا گیا ان پرغیر قا نونی طو ر پر مختلف اقسا م کی صحت کی سہولیا ت مہیا کر رہے تھیاب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 16,200سے زائد عطائیوں کے اڈے سربمہر کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں