سرگودھا‘دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت کل ہوگی

پیر 15 اکتوبر 2018 15:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھانواحی چک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت آج 16اکتوبر کرے گی جس کے لئے دیگر گواہان کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کیچک 95 دربار پر چارخواتین سمیت 20 افراد کو قتل اور دو خواتین سمیت چار اور کو مضروب کرنے پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت سرگودھا کے جج عتیق الرحمن کر رہے ہیں۔

گزشتہ سماعت میں مزید چھ گواہان کی شہادتیں قلم بند کر کے مزید سماعت16 اکتوبر تک ملتوی کی گئی تھی۔اس مقدمہ میں ملوث ملزمان پیر عبدالوحید اور اس کے ساتھیوں کاشف، آصف ،ظفر کو جیل سے عدالت پیش کیا جائیگا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں