جائیداد کی خاطر بھائی کو قتل کرنیوالے کوسزائے موت ،20لاکھ روپے جرمانہ

پیر 15 اکتوبر 2018 18:08

سرگودھا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان نے جائیدا د کی خاطر بڑے بھائی کو قتل کر دینے کے مقدمہ میں ملوث شخص کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، پولیس ذرائع کے مطابق 7نومبر 2017ء کو چک 93جنوبی میں ملزم اسد علی نے فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی امجد علی کو قتل کر دیا تھا، جسکا مقدمہ تھانہ کڑانہ میں درج ہوا تھا، جرمانے کی رقم مقتول کی بیوہ بشریٰ پروین کو ادا کی جائیگی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں