پانی کی قلت کے باعث ربیع سیزن کیلئے 15 دن کیلئے نہروں کو بند کرنے کا فیصلہ

پیر 15 اکتوبر 2018 18:08

سرگودھا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پانی کی قلت کے باعث ربیع سیزن میں پانی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے 15 دن کیلئے نہروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پانی ڈیموں میں ذخیرہ کیا جاسکے، اس سلسلہ میں 15 روز کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام نہروں کو بند کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد پانی کو محفوظ کرنا ہے یہ نہریں دو مرحلوں میں بند کی جائینگی پہلے مرحلہ میں 16 اکتوبر سے 25 اکتوبر اور دوسرے مرحلہ میں 21 سے 31 اکتوبر تک نہریں بند کی جائینگی جس کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں