سرگودھا شہر میں عطائیت کے خاتمہ کے لئے مناسب اقدامات نہ ہو سکے

ڈرگ انسپکٹر سمیت ڈرگ کنٹرولر شعبہ کے تقریباً تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں ناکام ہیں،میڈیسن سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ذرائع

پیر 15 اکتوبر 2018 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) سرگودھا شہر میں عطائیت کے خاتمہ کے لئے مناسب اقدامات نہ ہو سکے۔ ڈرگ انسپکٹر سمیت ڈرگ کنٹرولر شعبہ کے تقریباً تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں ناکام ہیں۔ مزید برآں میڈیسن سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کا عملہ کسی بھی جگہ چھاپہ مارنے سے پہلے اپنے قریبی افراد کو فوری اطلاع دے کر الرٹ کر دیتا ہے، تا کہ کوئی مدعا وغیرہ نہ مل سکے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں نہ ہی عطائیت کا خاتمہ کیا جا سکا اور نہ ہی غیر قانونی طور پر ادویات کی فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز پر کوئی ایکشن کیا جا سکا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شعبہ ڈرگ کنٹرولر کے اپنے اہلکار اپنے افسران کو چکمہ دے کر متعلقہ ڈسٹری بیوٹرز اور عطائیوں کو بروقت چھاپہ کی اطلاع دے دیتے ہیں، جس پر متعلقہ افراد اپنے حفاظتی اقدامات کر لیتے ہیں۔ غیر قانونی طورپر ادویات کی فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز اور عطائیت کے خاتمہکے خلاف کریک ڈائون میں ناکامی کا اعتراف سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسین احمد مدنی بھی کر چکے ہیں، انہوں نے اس معاملے کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں