ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں ہونے والے کاروائی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے حکام سے رپورٹ طلب کر لی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) حکومت نے صوبہ میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں ہونے والے کاروائی کی مانٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ضلعی افسران سے کہا گیا ہے کہ گرینڈ آپریشن کے دوران واگزار اراضی اور تجاوزات کے خاتمہ کی رپورٹ مرتب کر کے خود مانٹرنگ کریں اور دوبارہ تجاوزات کرنے اور قبضہ مافیا کی نشاندہی لیں اور جہاں جہاں گرینڈ آپریشن میں تجاوزات کا خاتمہ اور سرکاری اراضی کو واگزار کروائی گئی وہاں پر سروے کروایا جائے کہ کہیں دوبارہ تجاوزات یا قبضے تو نہیں کئے جا رہے۔

ایسے عناصر کے پہلا مرحلہ میں چالان کر کے بھاری جرمانہ اور پھر بھی باز نہ آنے کی صورت میں ان کخلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں۔معلوم ہوا کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے مستقل تدارک کے لئے حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے کہ بازاروں اور علاقوں میں 2 رکنی انسداد تجاوزات ٹیموں مقرر کی جائیں جو ہر قسم کی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کر کے تجاوزات کنندگان کو موقع پر جرمانہ اور تصویر بنا کر رپورٹ حکام کو بھجوائیں گے تاکہ قبضہ مافیا کے ہمیشہ کے لئے قلعہ قمع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں