ملکی دولت کو واپس لانے کیلئے بلا تفریق ٹرائل ضروری ہے،ممتاز اختر

منگل 16 اکتوبر 2018 18:29

سرگودھا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ملکی دولت کو واپس لانے کیلئے بلا تفریق ہر شخص کا ٹرائل ضروری ہے، ملکی دولت کو واپس لانے کیلئے بلا تفریق کارروائی ہونی چاہئے، آج پاکستان جس معاشی بحران کا شکار ہے اس کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے لوٹ مار کو فروغ دیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نارتھ پنجاب الحاج ممتاز اختر کاہلوں اپنے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جب تک لوٹی ہوئی دولت خزانے میں واپس نہیں آئیگی پاکستان کے معاشی حالات بہتر نہیں ہونگے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ یہ پہلا ضمنی الیکشن تھا جس میں حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی گئی ، انتخابات جیتنے کیلئے ضمنی الیکشن والے علاقوں میں فنڈز بھی سیاسی رشوت کے طور پر نہیں دیئے گئے، اس کے باوجود چار قومی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں