سرگودھا، پی ایچ اے نے گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت مہم کا آغاز کردیا

منگل 16 اکتوبر 2018 18:29

سرگودھا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ ای) سرگودھا نے علاقہ کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلہ میں پی ایچ اے ٹیم بھرپور اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجہ میں شہر کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملک جاوید نسیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر میاں طاہر جمیل نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر ِاہتمام گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت جامع مہم کے آغاز کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک میں جاری گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت روایت شکن اقدامات فروغ دیتے ہوئے پی ایچ اے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرتے ہوئے عملی پیش رفت ممکن بنائی جارہی ہے، ڈائریکٹر جنرل ملک جاوید نسیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر میاں طاہر جمیل نے مزید کہا کہ گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت سرگودھا میں 50ہزار نئے پودے لگائے جائیںگے تاکہ صورت حال کی مثبت تبدیلی ممکن ہوسکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں